الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
45. بَابُ حَجِّ الْمَمْلُوكِ قَبْلَ أَنْ يُعْتَقَ وَالْغُلَامِ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ
غلام کے آزاد ہونے سے پہلے اور لڑکے کے بالغ ہونے سے پہلے حج کا بیان۔
حدیث نمبر: 941
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَسْمِعُونِي مَا تَقُولُونَ وَافْهَمُوا مَا أَقُولُ لَكُمْ: أَيُّمَا مَمْلُوكٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يَعْتِقَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ، وَإِنْ عَتَقَ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ فَلْيَحْجُجْ، وَأَيُّمَا غُلَامٍ حَجَّ بِهِ أَهْلُهُ فَمَاتَ قَبْلَ أَنْ يُدْرِكَ فَقَدْ قَضَى حَجَّهُ وَإِنْ بَلَغَ فَلْيَحْجُجْ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ.
ابوالسفر نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اے لوگو! جو تم کہتے ہو مجھے بھی سناؤ اور جو میں تم سے کہتا ہوں اسے بھی سمجھو! جس غلام کو اس کے مالکوں نے حج کرایا اور وہ آزاد ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا، اور اگر وہ مرنے سے پہلے آزاد ہو گیا تو وہ (دوبارہ) حج کرے، اور جس بچے کو اس کے گھر والوں نے حج کرایا اور وہ حج فرض ہونے سے پہلے فوت ہو گیا تو اس کا حج ہو گیا اور اگر وہ بالغ ہو گیا تو (دوبارہ) حج کرے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 941]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البیہقی: 4 / 325 - وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3084) وابن ابی شیبہ (14875) - وصححہ ابن خزیمہ (3050) - والحاکم: (1 / 481).»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعيد بن يحمد الهمداني | ثقة | |
👤←👥مالك بن مغول الصهيبي مالك بن مغول الصهيبي ← سعيد بن يحمد الهمداني | ثقة ثبت |
Musnad Shafi Hadith 941 in Urdu
مالك بن مغول الصهيبي ← سعيد بن يحمد الهمداني