سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. باب : فضل سعد بن أبي وقاص رضي الله عنه
باب: سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مناقب و فضائل۔
حدیث نمبر: 131
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، وَخَالِي يَعْلَى ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيل ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ ، يَقُولُ:" إِنِّي لَأَوَّلُ الْعَرَبِ رَمَى بِسَهْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: میں پہلا عربی شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 131]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں پہلا عرب ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔“ [سنن ابن ماجه/باب فى فضائل اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 131]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/فضائل الصحابة 15 (3728)، الرقاق 17 (6453)، صحیح مسلم/الزھد 12 (2966)، سنن الترمذی/الزھد 39 (2365)، (تحفة الأشراف: 3913)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/174، 181، 186)، سنن الدارمی/الفرائض 2 (2902) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
الرواة الحديث:
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 131 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث131
اردو حاشہ:
جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔
اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔
اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 131]
Sunan Ibn Majah Hadith 131 in Urdu
قيس بن أبي حازم البجلي ← سعد بن أبي وقاص الزهري