سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
170. . باب في وقت صلاة العيدين
باب: عیدین کی نماز کے وقت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1317
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ ، أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ النَّاسِ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى، فَأَنْكَرَ إِبْطَاءَ الْإِمَامِ، وَقَالَ:" إِنْ كُنَّا لَقَدْ فَرَغْنَا سَاعَتَنَا هَذِهِ، وَذَلِكَ حِينَ التَّسْبِيحِ".
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن نکلے تو امام کے تاخیر کرنے پر ناگواری کا اظہار کیا، اور کہنے لگے کہ ہم لوگ تو اس وقت عیدین کی نماز سے فارغ ہو جایا کرتے تھے، اور وہ وقت کراہت کے گزرنے کے بعد نماز الضحی (چاشت کی نفل) کا وقت ہوتا تھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1317]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 246، (1135)، (تحفة الأشراف: 5206) (صحیح) (دوسری سندوں سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں راوی عبد الوہاب بن ضحاک متروک ہیں)»
وضاحت: ۱؎: نفل فجر کے بعد اس وقت صحیح ہوتی ہے، جب سورج ایک نیزے کے مقدار بلند ہو جائے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن بسر النصري، أبو صفوان، أبو بسر | صحابي | |
👤←👥يزيد بن خميرالرحبي، أبو عمر يزيد بن خميرالرحبي ← عبد الله بن بسر النصري | ثقة | |
👤←👥صفوان بن عمرو السكسكي، أبو عمرو صفوان بن عمرو السكسكي ← يزيد بن خميرالرحبي | ثقة | |
👤←👥إسماعيل بن عياش العنسي، أبو عتبة إسماعيل بن عياش العنسي ← صفوان بن عمرو السكسكي | صدوق في روايته عن أهل بلده وخلط في غيرهم | |
👤←👥عبد الوهاب بن الضحاك السلمي، أبو الحارث عبد الوهاب بن الضحاك السلمي ← إسماعيل بن عياش العنسي | متهم بالوضع |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1317 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1317
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
امام غلطی کرے تو عالم آدمی اس کی غلطی واضح کرسکتا ہے۔
(2)
نفل نماز کی ادائیگی سے مراد یہ ہے۔
کہ کراہت کا وقت ختم ہوجائے یہاں اس سے مراد ضحیٰ یعنی چاشت کی نماز کا وقت ہے۔
جیسے کہ طبرانی کی روایت میں ہے۔ (وَذَلِكَ حِيْنَ يُسَبَّحُ الضَُحيٰ)
یہ وہ وقت تھا جب ضحیٰ کے نفل پڑھے جاتے ہیں۔
(3)
مذکورہ حدیث نماز عید جلد ادا کرنے کی مشروعیت اور زیادہ تاخیر کرنے کی کی کراہت پر دلالت کرتی ہے۔
نماز جلدی ادا کرنے کی مشروعیت پر حضرت براء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث بھی دلالت کرتی ہے۔
وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم عید کے دن سب کامو ں سے پہلے نماز ادا کرتے تھے۔
حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں۔
کہ عید کے دن نمازعید اور اس کے لئے روانگی کے علاوہ کسی اور کام میں مشغول ہونا مناسب نہیں اور اس کا تقاضا یہ ہے کہ نماز عید جلد ادا کی جائے۔ (فتح الباري: 457/2)
البتہ امام ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ اس مسئلے کی بابت لکھتے ہیں۔
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عید الفطر قدرے تاخیر سے اور نماز عید الاضحیٰ جلدی ادا کرتے تھے۔ (زاد المعاد: 121/1)

[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1317]
يزيد بن خميرالرحبي ← عبد الله بن بسر النصري