الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ : لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ لِلنِّسَاءِ
باب: عورتوں کے ریشم اور سونا پہننے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3598
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ , حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ , عَنْ مَعْمَرٍ , عَنْ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسٍ , قَالَ:" رَأَيْتُ عَلَى زَيْنَبَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَ حَرِيرٍ سِيَرَاءَ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحب زادی زینب رضی اللہ عنہا کو سرخ دھاری دار ریشمی کرتا پہنے دیکھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3598]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدتنا زینب رضی اللہ عنہا کو دھاری دار ریشمی قمیص پہنے دیکھا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب اللباس/حدیث: 3598]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ 30 (5298)، (تحفة الأشراف: 1540) (شاذ)» (حدیث میں ”زینب“ کا ذکر شاذ ہے، محفوظ حدیث میں ”ام کلثوم“ کا ذکر ہے)
قال الشيخ الألباني: شاذ والمحفوظ أم كلثوم مكان زينب
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (5298)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 507
إسناده ضعيف
نسائي (5298)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 507
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥الزهري الزهري ← أنس بن مالك | الفقيه الحافظ ، متفق على جلالته وإتقانه وثبته | |
👤←👥معمر بن راشد معمر بن راشد ← الزهري | ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة | |
👤←👥عيسى بن يونس بن أبي إسحاق عيسى بن يونس بن أبي إسحاق ← معمر بن راشد | ثقة مأمون | |
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة أبو بكر ابن أبي شيبة ← عيسى بن يونس بن أبي إسحاق | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3598 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3598
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے سنداً صحیح قرار دیا ہے اور اس حدیث کی بابت مزید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت میں حضرت زینب ؓ کا ذکر شاذ ہے محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم ؓ کا نام ہے جس کی تا ئید ہمارے فاضل محقق نے بھی کی ہے۔
مزید دیکھیے: (ضعيف سنن ابن ماجة للألبانى، رقم: 789 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 3598)
(2)
سیراء اس ریشمی کپڑے کہ کہتے ہیں جس میں سیدھے خطوط ہوں۔
فوائد و مسائل:
(1)
مذکورہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک سنداً ضعیف ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے سنداً صحیح قرار دیا ہے اور اس حدیث کی بابت مزید لکھا ہے کہ مذکورہ روایت میں حضرت زینب ؓ کا ذکر شاذ ہے محفوظ روایت میں حضرت ام کلثوم ؓ کا نام ہے جس کی تا ئید ہمارے فاضل محقق نے بھی کی ہے۔
مزید دیکھیے: (ضعيف سنن ابن ماجة للألبانى، رقم: 789 وسنن ابن ماجة بتحقيق الدكتور بشار عواد، رقم: 3598)
(2)
سیراء اس ریشمی کپڑے کہ کہتے ہیں جس میں سیدھے خطوط ہوں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3598]
Sunan Ibn Majah Hadith 3598 in Urdu
الزهري ← أنس بن مالك