🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. (بَابُ فَضْلِ التَّبْكِيرِ إِلَى الْجُمُعَةِ)
(جمعہ میں جلدی آنے کی فضیلت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 154
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ جَلَسَ عَلَى كُلِّ بَابٍ مَلائِكَةٌ يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ فَإِذَا جَلَسَ الإِمَامُ طَوَوَا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ فَالْمُهَجِّرُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي". حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ والے دن (ہر مسجد) کے ہر دروازے پر فرشتے رجسٹر لے کر بیٹھ جاتے ہیں پہلے آنے والوں کے نام درج کرتے ہیں اور جب امام صاحب خطبہ شروع کرتے ہیں تو وہ رجسٹر لپیٹ دیتے ہیں اور خطبہ سنتے ہیں، تو نماز کے لیے جلدی آنے والے کے لیے اونٹ کی قربانی کا ثواب ہے اس کے بعد آنے والے کے لیے گائے کی قربانی کا، اس کے بعد دنبے کی قربانی کا پھر اس کے بعد پھر اس کے بعد حتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرغی اور انڈے کا بھی تذکرہ فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في حضور النساء مساجد الجماعة/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الجمعة، باب فضل التهجير يوم الجمعة، رقم: 850»


Sunan Shafi Hadith 154 in Urdu