🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
130. (بَابُ بَيْعِ الرُّطَبِ بِالتَّمْرِ)
(تازہ اور خشک کھجور کا تبادلہ)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 203
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي عَيَّاشٍ الزُّرَقِيِّ، عَنْ سَعْدٍ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلَيْنِ، تَبَايَعَا بِسُلْتٍ وَشَعِيرٍ، فَقَالَ سَعْدٌ: تَبَايَعَ رَجُلانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرٍ وَرُطَبٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ؟" فَقَالُوا: نَعَمْ، فَنَهَى عَنْهُ.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اُن سے سوال ہوا کہ دو آدمیوں نے سلت اور جو کا آپس میں تبادلہ کیا ہے تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو آدمیوں نے خشک اور تازہ کھجور کا آپس میں تبادلہ کیا تھا جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا تھا کہ کیا رطب کھجور خشک ہو کر وزن کم کر دیتی ہے؟ صحابہ نے عرض کی: ہاں تو پھر انہیں ایسی بیع سے منع کر دیا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 203]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، البيوع، باب اشتراء التمر بالرطب، رقم: 4546 وقال الالبانی: صحيح .»


Sunan Shafi Hadith 203 in Urdu