🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. (بَابُ خِيَارِ الْمَجْلِسِ فِي الْبَيْعِ)
(بیع میں خیارِ مجلس کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 234
عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَمْلَى عَلَيَّ نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ بِالْبَيْعِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ وَإِذَا كَانَ عَنْ خِيَارٍ فَقَدْ وَجَبَ". فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا بَاعَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُخَيِّرْهُ فَأَرَادَ أَنْ لا يَقْبَلَهُ قَامَ فَمَشَى هُنَيْهَةً ثُمَّ رَجَعَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بیع کرنے والے آپس میں سودا کریں تو دونوں کو جدا ہونے تک بیع ختم کرنے کا اختیار ہے یا ان کی بیع میں خیار ختم کر دیا گیا ہو اگر ایسی بات ہے تو بیع پکی ہوگئی۔ نافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی سے سودا کرتے خیار نہ دیا ہوتا تو چاہتے کہ وہ اقالہ یعنی بیع کی واپسی کا مطالبہ نہ کرے۔ تو ابن عمر رضی اللہ عنہما تھوڑا سا چلتے پھر اس کے پاس واپس آجاتے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في البيوع/حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، البيوع، باب ثبوت خيار المجلس للمتبايعين، رقم: 1531»


Sunan Shafi Hadith 234 in Urdu