🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
224. (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الصَّدَقَةِ عَلَى الْغَنِيِّ وَالْقَوِيِّ)
(مالدار اور طاقتور پر صدقہ کی ممانعت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 374
عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، أَنَّ رَجُلَيْنِ حَدَّثَاهُ، قَالا: جِئْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَقْسِمُ عَلَى النَّاسِ الصَّدَقَةَ فَزَاحَمْنَا عَلَيْهِ حَتَّى خَلُصْنَا إِلَيْهِ، فَسَأَلْنَاهُ مِنْهَا، قَالا: فَرَفَعَ الْبَصَرَ وَخَفَضَ فَرَآنَا رَجُلَيْنِ جَلْدَيْنِ، فَقَالَ:" إِنْ شِئْتُمَا وَلا حَقَّ أَوْ لا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ وَلا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ".
عبداللہ بن عدی بن خیار رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھے دو آدمیوں نے بتایا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حجتہ الوداع کے موقع پر گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم صدقات تقسیم کر رہے تھے بڑے رش سے گزر کر آپ تک پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے صدقہ مانگا دونوں کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سر سے پاؤں تک ہمیں دیکھا کہ ہم دونوں صحت مند اور توانا ہیں تو فرمایا: اگر تم چاہو تو دے دیتا ہوں۔ (یعنی ضد کرو تو) لیکن اس صدقہ میں کسی مالدار اور طاقتور کما لینے والے کا کوئی حق اور حصہ نہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في صدقة الفطر/حدیث: 374]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد الزکاۃ، باب من یعطی من الصدقۃ وحد الغنی، رقم: 1633 وقال الالبانی: صحیح، سنن نسائی، الزکاۃ، باب مسألۃ القوی المکتسب، رقم: 2599»


Sunan Shafi Hadith 374 in Urdu