السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. (بَابُ السُّجُودِ عَلَى سَبْعَةِ أَعْضَاءٍ)
(سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا بیان)
حدیث نمبر: 4
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَسْجُدَ عَلَى سَبْعٍ: عَلَى يَدَيْهِ , وَجَبْهَتِهِ , وَأَنْفِهِ، وَرُكْبَتَيْهِ , وَأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ , وَنُهِيَ أَنْ يَكْفِتَ الشَّعْرَ وَالثِّيَابَ". قَالَ سُفْيَانُ: وَأَرَانَا ابْنُ طَاوُسٍ , فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبْهَتِهِ , ثُمَّ مَرَّ بِهَا عَلَى أَنْفِهِ , حَتَّى بَلَغَ طَرَفَ أَنْفِهِ , فَقَالَ: كَانَ أَبِي يَعُدُّ هَذَا وَاحِدًا.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ سات اعضاء پر سجدہ کریں، اپنے دونوں ہاتھوں، پیشانی، ناک، دونوں گھٹنوں اور پاؤں کی انگلیوں کے اطراف پر اور آپ کو منع کیا گیا کہ نماز کی حالت میں بال اور کپڑے سمیٹیں۔ راوی حدیث سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن طاؤس رحمہ اللہ نے عملاً اپنے ماتھے پر ہاتھ پھیر کر ناک کی نوک تک لے جا کر ہمیں دکھایا اور فرمایا: میرے والد طاؤس رحمہ اللہ یہ پورا حصہ ایک عضو شمار کرتے تھے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب/حدیث: 4]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الاذان، باب السجود على الانف، رقم: 812، صحيح مسلم، الصلاة، باب اعضاء السجود والنهي عن كف الشعر .... الخ، رقم: 490.»
Sunan Shafi Hadith 4 in Urdu