🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
394. (بَابُ الْحِجَابِ مِنَ الْمُكَاتَبِ)
(مکاتب غلام سے پردہ کرنے کا حکم)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 585
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نَبْهَانَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَهَا وَأَنَّهَا سَأَلَتْهُ: كَمْ بَقِيَ عَلَيْكَ مِنْ كِتَابَتِكِ؟ فَذَكَرَ شَيْئًا قَدْ سَمَّاهُ فَأَمَرَتْهُ أَنْ يُعْطِيَهُ أَخَاهَا أَوِ ابْنَ أُخْتِهَا وَأَلْقَتِ الْحِجَابَ مِنْهُ وَقَالَتْ: عَلَيْكَ السَّلامُ وَذَكَرَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا كَانَ لإِحْدَاكُنَّ مُكَاتِبٌ وَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ". قَالَ سُفْيَانُ: وَسَمِعْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ وَثَبَّتَنِيهِ مَعْمَرٌ.
نبھان مولی ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھا تو انہوں نے پوچھا: تیری قیمت آزادی کتنی باقی ہے؟ نبھان رضی اللہ عنہ نے رقم بتائی تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے حکم دیا کہ رقم میرے بھائی یا بھتیجے کو اداء کر دے اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس سے پردہ شروع کر دیا اور فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: جب تم میں سے کسی کے مکاتب غلام کے پاس اتنی رقم ہو کہ وہ زر کتابت اداء کر سکے تو اسے اس غلام سے پردہ کرنا چاہیے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب في أكل لحوم الخيل والبغال والحمير/حدیث: 585]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد العتق باب فی المکاتب یؤدی بعض کتائبہ الخ، رقم: 3928 وقال الالبانی: ضعیف، سنن ترمذی، البیوع، باب ماجاء فی المکاتب اذا کان عندہ ما یؤدی، رقم: 1261 وقال حسن صحیح.»


Sunan Shafi Hadith 585 in Urdu