السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
405. (بَابُ فَهْمِ الْقُرْآنِ وَأَحْكَامِ صَحِيفَةِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُ)
(فہم قرآن اور صحیفہ علی کے احکام)
حدیث نمبر: 600
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ الْكُوفِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَلْ عِنْدَكَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِلْمٌ سِوَى الْقُرْآنِ؟ فَقَالَ:" لا وَالَّذِي فَلَقَ الْحَبَّةَ وَبَرَأَ النَّسَمَةَ، مَا عِنْدَنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْءٌ سِوَى الْقُرْآنِ إِلا أَنْ يُؤْتِيَ اللَّهُ عَبْدًا فَهْمًا فِي الْقُرْآنِ وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ"، قَالَ: قُلْتُ: وَمَا فِي الصَّحِيفَةِ؟ قَالَ:" الْعَقْلُ وَفِكَاكُ الأَسِيرِ وَأَنْ لا يُقْتَلَ مُسْلِمٌ بِكَافِرٍ".
ابو جحیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: کیا آپ کے پاس قرآن کے سوا اور بھی کوئی علم نبوی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”نہیں اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑ کر انگوری نکالی اور روح کو پیدا کیا مگر یہ کہ اللہ کسی آدمی کو اپنی کتاب کی سمجھ عطا کر دے یا پھر یہ صحیفہ ہے“ میں نے عرض کی اس صحیفہ میں کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”اس میں دیت کے مسائل ہیں اور قیدی کو چھڑانے کا بیان، اور یہ کہ کوئی مسلمان کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے گا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب عقل الجنين/حدیث: 600]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، العلم، باب كتابة العلم، رقم: 111.»
Sunan Shafi Hadith 600 in Urdu