🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
410. (بَابُ دِيَةِ قَتْلِ شِبْهِ الْعَمْدِ)
(قتل شبہ عمد کی دیت)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ عَلَى دَرَجَةِ الْكَعْبَةِ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ قَتِيلَ الْعَمْدِ الْخَطَأِ بِالسَّوْطِ أَوِ الْعَصَا فِيهِ مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ مُغَلَّظَةٌ مِنْهَا أَرْبَعُونَ خَلِفَةً فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ وَدَمٍ وَمَالٍ كَانَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَهُوَ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا مَا كَانَ مِنْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ وَسِدَانَةِ الْبَيْتِ فَإِنِّي أَمْضَيْتُهُمَا لأَهْلِهِمَا كَمَا كَانَتَا".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم فتح مکہ کعبہ کی سیڑھی پر کھڑے ہو کر فرمایا: اس اللہ کی تعریف جس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی لشکروں کو شکست فاش دی سنو! جو شخص شبہ عمد کی صورت میں کوڑے یا ڈنٹے سے خطا مارا جائے اس کی دیت سخت ہوگی جو کہ سو اونٹ ہیں جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی، خبر دار ہر فخر، خون اور جاہلیت کا مطالبہ مال میرے قدموں تلے روندھا گیا (یعنی ختم کر دیا گیا) ہاں حاجیوں کو پانی پلانا، کعبہ کی دیکھ بھال کو میں حسب سابق جاری رکھتا ہوں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب جنايات البهائم وما أصيب في بئر أو معدن/حدیث: 605]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الديات، باب فى الخطأ شبه العمد، رقم: 4549، وقال الالبانی: حسن، سنن ابن ماجه، الديات، باب دية شبه العمد مغلظة، رقم: 2628.»


Sunan Shafi Hadith 605 in Urdu