🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2271. -- باب: صحة البيع الذي وقع فيه التدليس مع ثبوت الخيار فيه
-- باب: اس بیع کے صحیح ہونے کا بیان جس میں دھوکہ دہی واقع ہوئی ہو، ساتھ ہی اس میں خیار (سودا منسوخ کرنے کا اختیار) ثابت ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10737
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَمْرُو بْنُ سُفْيَانَ، ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: اشْتَرَى ابْنُ عُمَرَ مِنْ شَرِيكِ النَّوَّاسِ إِبِلًا هِيمًا، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْأَدِيبُ، أنا أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَى إِبِلًا هِيَامًا مِنْ شَرِيكٍ لِرَجُلٍ يُقَالُ لَهُ نَوَّاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ فَأَخْبَرَ نَوَّاسًا أَنَّهُ بَاعَهَا مِنْ شَيْخٍ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ نَوَّاسٌ: وَيْلَكَ ذَاكَ ابْنُ عُمَرَ فَجَاءَ نَوَّاسٌ إِلَى ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ: إِنَّ شَرِيكِي بَاعَكَ إِبِلًا هِيَامًا وَلَمْ يُعَرِّفْكَ، قَالَ:" فَاسْتَقْهَا إِذًا"، قَالَ: فَلَمَّا ذَهَبَ لِيَسْتَاقَهَا، قَالَ ابْنُ عُمَرَ:" دَعْهَا رَضِينَا بِقَضَاءِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا عَدْوَى" لَفْظُ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ عَلِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ وَقَالَ هِيمٌ.
حضرت عمرو بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نواس کے شریک سے پیاس کی بیماری والے اونٹ خرید لیے۔
(ب) عمرو بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نواس کے شریک سے پیاس کی بیماری والے اونٹ خرید لیے تو اس نے نواس کو بتایا کہ میں نے فلاں شیخ کو فروخت کر دیے ہیں۔ نواس کہنے لگے: افسوس تجھ پر! وہ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے، تو نواس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ گئے اور کہنے لگے کہ میرے ساتھی نے آپ کو پیاس کی بیماری والے اونٹ فروخت کر دیے ہیں، اور آپ کو (اس بیماری سے) آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے فرمایا: ان کو ہانک کر لے جاؤ۔ جب وہ لے جانے کے لیے ہانکنے لگا تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: چھوڑو! ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر راضی ہیں کہ ”بیماری متعدی نہیں ہوتی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10737]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 19993»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10737 in Urdu