🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2310. -- باب: : لا خير أن يسلفه سلفا على أن يقبضه خيرا منه
-- باب: ”اس بات میں کوئی بھلائی نہیں کہ کوئی شخص اس شرط پر قرض دے کہ وہ اس سے بہتر وصول کرے گا“۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10937
أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ، أنا أَبُو بَكْرٍ، ثنا مُحَمَّدٌ، ثنا ابْنُ بُكَيْرٍ، ثنا مَالِكٌ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ، فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّي أَسْلَفْتُ رَجُلًا سَلَفًا وَاشْتَرَطْتُ عَلَيْهِ أَفْضَلَ مِمَّا أَسْلَفْتُهُ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ:" فَذَلِكَ الرِّبَا"، قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ:" السَّلَفُ عَلَى ثَلَاثَةِ وُجُوهٍ: سَلَفٌ تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللهِ فَلَكَ وَجْهُ اللهِ، وَسَلَفٌ تُرِيدُ بِهِ وَجْهَ صَاحِبِكَ فَلَكَ وَجْهُ صَاحِبِكَ، وَسَلَفٌ تُسْلِفُهُ لِتَأْخُذَ خَبِيثًا بِطَيِّبٍ فَذَلِكَ الرِّبَا"، قَالَ: فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ فَقَالَ:" أَرَى أَنْ تَشُقَّ الصَّحِيفَةَ فَإِنْ أَعْطَاكَ مِثْلَ الَّذِي أَسْلَفْتَهُ قِبْلَتَهُ وَإِنْ أَعْطَاكَ دُونَ مَا أَسْلَفْتَهُ، فَأَخَذْتَهُ أُجَرْتَ، وَإِنْ أَعْطَاكَ أَفْضَلَ مِمَّا أَسْلَفْتَهُ طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ فَذَلِكَ شُكْرٌ شَكَرَهُ لَكَ وَلَكَ أَجْرُ مَا أَنْظَرْتَهُ".
امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! میں نے کسی کو قرض دیا ہے اور اس پر اس سے بہتر ادا کرنے کی شرط رکھی ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: یہ سود ہے، تو اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما فرمانے لگے کہ قرض تین قسم کا ہے: 1۔ جس سے تو اللہ کی رضا چاہتا ہو، تو تیرے لیے اللہ کی رضا ہے۔ 2۔ جس سے تو اپنے ساتھی کی رضا چاہتا ہو، تو تیرے لیے تیرے ساتھی کی رضا ہے۔ 3۔ وہ قرض جو تو اس لیے دیتا ہے کہ پاکیزہ کے بدلے خبیث لے، یہ سود ہے۔ اس نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میری رائے ہے کہ آپ معاہدے کا ورق پھاڑ ڈالیں، اگر وہ اتنا ہی واپس کرے جتنا آپ نے قرض دیا ہے تو قبول کرلینا۔ اگر اس سے کم ادا کرے اور آپ قبول کر لیں تو اجر ملے گا۔ اگر وہ اپنے دل کی خوشی سے بہتر واپس کرتا ہے تو یہ شکر ہے، جو اس نے آپ کا شکریہ ادا کیا اور آپ کو ڈھیل کی وجہ سے اجر ملے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10937]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ اخرجه مالك 1362»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 10937 in Urdu