🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2378. -- باب: حلول الدين على الميت
-- باب: میت پر قرض کے فوری واجب الادا ہو جانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11268
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو طَاهِرٍ الْمُحَمَّدْآبَاذِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بِبَغْدَادَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَا: ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنِ الشَّعْبِيِّ، حَدَّثَنِي سَمْعَانُ بْنُ مُشَنَّجٍ، عَنْ سَمُرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ:" أَهَا هُنَا مِنْ آلِ فُلَانٍ أَحَدٌ؟" فَقَالَ ذَاكَ مِرَارًا، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ يَجُرُّ إِزَارَهُ مِنْ مُؤَخِّرِ النَّاسِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَا إِنِّي لَمْ أُنَوِّهْ بِاسْمِكَ إِلَّا لِخَيْرٍ؛ إِنَّ فُلَانًا، لِرَجُلٍ مِنْهُمْ، مَأْسُورٌ بِدَيْنِهِ، فَلَوْ رَأَيْتَ أَهْلَهُ وَمَنْ يَتَحَرَّوْنَ أَمْرَهُ قَامُوا فَقَضَوْا عَنْهُ" لَفْظُ حَدِيثِ الْبَغْدَادِيِّ. وَرُوِيَ فِي حُلُولِ الدَّيْنِ عَلَى الْمَيِّتِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا، وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ مَوْقُوفًا، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک میت پر نماز جنازہ پڑھی، جب سلام پھیر لیا تو پوچھا: ”کیا فلاں قبیلے کا کوئی شخص ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کئی مرتبہ دہرائی۔ کہتے ہیں کہ ایک آدمی کھڑا ہوا جو تمام لوگوں سے پیچھے بیٹھا تھا وہ اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ”میں نے کسی بھلائی کے لیے ہی تیرا نام لیا ہے، سن! فلاں آدمی، جو انہی میں سے ایک شخص تھا، اپنے قرضے کی وجہ سے قید ہے۔ اگر آپ اس کے گھر والوں کو یا تلاش کرنے والوں کو دیکھیں (تو انھیں بتا دیں کہ وہ) اس کا قرض ادا کر دیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب التفليس/حدیث: 11268]


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 11268 in Urdu