🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2524. -- باب: المكافأة في الهبة
-- باب: ہدیہ کا بدلہ دینے کے بیان میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12029
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّاءُ، أنبأ عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، وَعِيسَى بْنُ مِينَاءٍ، قَالَا: ثنا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْفُقَهَاءِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، كَانُوا يَقُولُونَ:" فِي كُلِّ عَطِيَّةٍ أَعْطَاهَا ذُو طَوْلٍ أَنْ لَا عِوَضَ فِيهَا وَلَا ثَوَابَ" وَقَالُوا:" الثَّوَابُ لِمَنْ كَانَتْ عَطِيَّتُهُ عَلَى وَجْهِ الثَّوَابِ أَنَّهُ أَحَقُّ بِعَطِيَّتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا" وَقَضَى بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ رَحِمَهُ اللهُ قَالَ عِيسَى بْنُ مِينَاءٍ فِي رِوَايَتِهِ: أَحَقُّ بِعَطِيَّتِهِ مَا لَمْ يُثَبْ مِنْهَا، وَمَا لَمْ تَفُتْ.
ابن ابی الزناد رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ فقہاء مدینہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ کہتے تھے کہ ہر وہ عطیہ جو کوئی صاحبِ حیثیت دے، نہ اس میں کوئی عوض ہے اور نہ کوئی بدلہ ہے، اور انہوں نے کہا: بدلہ اس کے لیے ہے جو اپنا عطیہ بدلے کی خاطر دے، وہی اپنے عطیے کا حق دار ہے جب تک وہ بدلہ نہ دیا جائے، اسی طرح عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فیصلہ کیا۔
عیسیٰ بن میناء کی روایت میں ہے: وہی اپنے عطیے کا حق دار ہے جب تک اسے بدلہ نہ دیا جائے اور جب تک وہ (عطیہ) ضائع نہ ہو جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 12029]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12029 in Urdu