الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2585. -- باب: من جعل ميراث من لم يدع وارثا ولا مولى في بيت المال
-- باب: اس شخص کے قول کے بیان میں جس نے لاوارث اور بغیر مولیٰ والے شخص کی وراثت کو بیت المال کے لیے قرار دیا
حدیث نمبر: 12404
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنا سُفْيَانُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: أَتَيْتُ عَبْدَ اللهِ يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ فَقُلْتُ: إِنَّ رَجُلًا كَانَ فِينَا نَازِلًا فَخَرَجَ إِلَى الْجَبَلِ فَمَاتَ وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ:" هَلْ تَرَكَ وَارِثًا، أَوْ لِأَحَدٍ مِنْكُمْ عَلَيْهِ عَقْدُ وَلَاءٍ؟" قُلْتُ: لَا، قَالَ:" لَهُ هَا هُنَا وَرَثَةٌ كَثِيرٌ" فَجَعَلَ مَالَهُ فِي بَيْتِ الْمَالِ.
مسروق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، میں نے کہا: ایک آدمی ہم میں آیا تھا، وہ پہاڑ کی طرف گیا اور فوت ہو گیا، اس نے تین سو درہم چھوڑے ہیں۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا اس کا کوئی وارث ہے یا تم میں سے کوئی اس کی «الْوَلَاءُ» ”ولاء“ رکھتا ہو؟ میں نے کہا: نہیں۔ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: یہاں بہت زیادہ وارث ہیں اور اس کا مال بیت المال میں داخل کر دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12404]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12404 in Urdu