🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2601. -- باب: ميراث الخنثى
-- باب: خنثیٰ (مخنث) کی وراثت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12516
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنا يَزِيدُ، أنا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ قَالَ: سُجِنَ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ زَمَنَ الْحَجَّاجِ، فَأَرْسَلُوا إِلَيْهِ يَسْأَلُونَهُ عَنِ الْخُنْثَى كَيْفَ يُوَرَّثُ، فَقَالَ: تَسْجِنُونَنِي وَتَسْتَفْتُونَنِي، ثُمَّ قَالَ: انْظُرُوا مِنْ حَيْثُ يَبُولُ، فَوَرِّثْهُ مِنْهُ. قَالَ قَتَادَةُ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ:" فَإِنْ بَالَ مِنْهُمَا جَمِيعًا"، قُلْتُ: لَا أَدْرِي، فَقَالَ سَعِيدٌ:" يُوَرَّثُ مِنْ حَيْثُ يَسْبِقُ".
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جابر بن زید رحمہ اللہ کو حجاج کے زمانہ میں قید کیا گیا، پھر انہوں نے جابر رحمہ اللہ سے مخنث کی میراث کے بارے میں سوال کیا؟ جابر رحمہ اللہ نے کہا: مجھے قید کرتے ہو اور پھر فتویٰ بھی مانگتے ہو۔ پھر کہا: جہاں سے وہ پیشاب کرتا ہے وہاں سے اندازہ لگا کر اس کو وارث بنا دو۔ قتادہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے یہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ کے سامنے بیان کیا، انہوں نے کہا: اگر دونوں سے پیشاب کرے؟ میں نے کہا: میں نہیں جانتا۔ سعید رحمہ اللہ نے کہا: جہاں سے سبقت لے جائے گا وہاں کے مطابق وارث بنا دیا جائے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الفرائض/حدیث: 12516]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 12516 in Urdu