🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2951. -- باب: ما يستحب من القصد في الصداق
-- باب: مہر میں میانہ روی اختیار کرنے کے مستحب ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14351
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: لَقَدْ خُطِبَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ لِي مَوْلَاةٌ: هَلْ عَلِمْتَ أَنَّ فَاطِمَةَ تُخْطَبُ؟ قُلْتُ: لَا أَوْ نَعَمْ قَالَتْ: فَاخْطُبْهَا إِلَيْهِ قَالَ: قُلْتُ: وَهَلْ عِنْدِي شَيْءٌ أَخْطُبُهَا عَلَيْهِ؟ قَالَ: فَوَاللهِ مَا زَالَتْ تُرَجِّينِي حَتَّى دَخَلْتُ عَلَيْهِ وَكُنَّا نُجِلُّهُ وَنُعَظِّمُهُ، فَلَمَّا جَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ أُلْجِمْتُ حَتَّى مَا اسْتَطَعْتُ الْكَلَامَ، قَالَ:" هَلْ لَكَ مِنْ حَاجَةٍ؟"، فَسَكَتُّ، فَقَالَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ:" لَعَلَّكَ جِئْتَ تَخْطُبُ فَاطِمَةَ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تَسْتَحِلُّهَا بِهِ؟"، قَالَ: قُلْتُ: لَا وَاللهِ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:" فَمَا فَعَلْتَ بِالدِّرْعِ الَّتِي كُنْتُ سَلَّحْتُكَهَا؟"، قَالَ: عَلِيٌّ وَاللهِ إِنَّهَا لَدِرْعٌ حُطَمِيَّةٌ مَا ثَمَنُهَا إِلَّا أَرْبَعُمِائَةِ دِرْهَمٍ، قَالَ:" اذْهَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا وَابْعَثْ بِهَا إِلَيْهَا فَاسْتَحِلَّهَا بِهِ"، كَذَا فِي كِتَابِي" أَرْبَعُمِائَةِ دِرْهَمٍ"، وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، فَقَالَ:" أَرْبَعَةُ دَرَاهِمَ".
مجاہد، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام دیا گیا تو میری ایک لونڈی نے مجھ سے کہا: کیا آپ جانتے ہیں کہ فاطمہ کو پیغامِ نکاح دیا گیا ہے؟ میں نے «نَعَمْ» ”ہاں“ یا «لَا» ”نہیں“ کہا تو وہ کہنے لگی: آپ بھی پیغامِ نکاح دیں، کہتے ہیں: میں نے کہا: میرے پاس کیا ہے کہ میں دے کر نکاح کروں؟ لیکن وہ مجھے ترغیب دیتی رہی یہاں تک کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا گیا، اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم بہت زیادہ کرتا تھا جس کی وجہ سے آپ کے سامنے بیٹھ کر کلام نہ کر سکا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تجھے کوئی کام ہے؟“ میں خاموش رہا یہاں تک کہ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ کہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید آپ فاطمہ کو نکاح کا پیغام دینے آئے ہیں؟“ میں نے کہا: ہاں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تیرے پاس کیا چیز ہے جس کے ذریعے تو اس کو اپنے لیے حلال کر سکے؟“ کہتے ہیں: میں نے کہا: کچھ بھی نہیں، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”جو میں نے تجھے اسلحہ کے طور پر زرہ دی تھی وہ کدھر ہے؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس زرہ کی قیمت صرف چار سو درہم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، میں نے تیرا نکاح اس سے کر دیا ہے لیکن وہ زرہ ان کو دے کر اپنے لیے حلال کر لو۔“
(ب) اسی طرح میری کتاب میں ٤٠٠ درہم ہے اور ابن اسحاق کی روایت میں ٤ درہم ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14351]


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14351 in Urdu