🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2982. -- باب: من لم يدع ثم جاء فأكل لم يحل له ما أكل إلا بأن يحل له صاحب الوليمة
-- باب: اس شخص کا بیان جسے دعوت نہ دی گئی ہو، پھر وہ آ کر کھا لے تو اس کے لیے وہ کھانا حلال نہیں ہے الا یہ کہ ولیمے والا (میزبان) اسے اس کے لیے حلال کر دے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14543
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، وَزِيَادُ بْنُ الْخَلِيلِ قَالَا: ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو شُعَيْبٍ أَبْصَرَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ فَقَالَ: اصْنَعْ لِي طَعَامًا لَعَلِّي أَدْعُو رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةٍ فَدَعَاهُمْ فَتَبِعَهُمْ رَجُلٌ لَمْ يُدْعَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذَا قَدْ تَبِعَنَا فَتَأْذَنُ لَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ، وَأَخْرَجَاهُ، مِنْ أَوْجُهٍ عَنِ الْأَعْمَشِ.
ابو وائل سیدنا ابو مسعود یعنی عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک انصاری شخص، جن کو ابو شعیب کہا جاتا تھا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے بھوک محسوس کی تو اپنے قصاب غلام سے کہا کہ آپ ہمارے لیے کھانا پکائیں شاید میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کو کھانے کی دعوت دوں۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو ان کے پیچھے ایک شخص بغیر دعوت کے آگیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر والے سے فرمایا: ”یہ ہمارے پیچھے بغیر دعوت کے آگیا ہے، کیا آپ اس کو اجازت دیتے ہیں؟“ اس نے اجازت دے دی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14543]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 2081۔ 2456۔ 5434۔ 5461»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14543 in Urdu