🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3011. -- باب: الأكل متكئا
-- باب: ٹیک لگا کر کھانے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14653
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، نا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، نا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، نا أَبِي، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِرْقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: أُهْدِيَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةٌ وَالطَّعَامُ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ، فَقَالَ لِأَهْلِهِ:" أَصْلِحُوا هَذِهِ الشَّاةَ وَانْظُرُوا إِلَى هَذَا الْخُبْزِ فَأَثْرِدُوا وَاغْرِفُوا عَلَيْهِ"، وَكَانَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصْعَةٌ يُقَالُ لَهَا الْغَرَّاءُ يَحْمِلُهَا أَرْبَعَةُ رِجَالٍ، فَلَمَّا أَصْبَحُوا وَسَجَدُوا الضُّحَى أُتِيَ بِتِلْكَ الْقَصْعَةِ فَالْتَفُّوا عَلَيْهَا، فَلَمَّا كَثُرُوا جَثَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: مَا هَذِهِ؟ يَعْنِي الْجِلْسَةَ فَقَالَ:" إِنَّ اللهَ جَعَلَنِي عَبْدًا كَرِيمًا، وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارًا عَصِيًّا كُلُوا مِنْ جَوَانِبِهَا وَدَعُوا ذُرْوَتَهَا يُبَارَكْ فِيهَا" ثُمَّ قَالَ:" خُذُوا كُلُوا فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيَفْتَحَنَّ عَلَيْكُمْ فَارِسَ وَالرُّومَ حَتَّى يَكْثُرَ الطَّعَامُ فَلَا يُذْكَرُ اسْمُ اللهِ عَلَيْهِ".
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری تحفہ میں دی گئی اور اس دن کھانا کم تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں سے فرمایا: ”یہ بکری پکا کر روٹیوں کا ثرید بنا دو اور ان کے اوپر انڈیل دینا۔“ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک پیالہ تھا جس کو «الْغَرَّاءُ» کہا جاتا تھا، اس کو چار آدمی اٹھاتے تھے، جب چاشت کا وقت ہوتا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کی نماز پڑھ لیتے تو یہ پیالہ لایا جاتا تو لوگ اس کے ارد گرد دائرہ بنا لیتے۔ جب آدمیوں کی تعداد زیادہ ہو جاتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتے۔ ایک دیہاتی نے کہا: یہ کیسا بیٹھنا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے مجھے معزز بندہ بنایا ہے اور مجھے نافرمان و جابر نہیں بنایا۔“ پھر فرمایا: ”تم اس کے اطراف سے کھاؤ اور درمیان کو چھوڑ دو، اس میں برکت دی جائے گی۔“ پھر فرمایا: ”پکڑو اور کھاؤ، اللہ کی قسم! جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے، فارس اور روم فتح کیے جائیں گے، کھانا عام ہو گا لیکن اس پر اللہ کا نام نہ لیا جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14653]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 14653 in Urdu