🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3255. -- باب: الخيار في القصاص
-- باب: قصاص میں (معاف کرنے یا دیت لینے کا) اختیار ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q16032
قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: {فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ}.
اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ وَأَدَاءٌ إِلَيْهِ بِإِحْسَانٍ﴾ ”پھر جس (قاتل) کو اس کے بھائی کی طرف سے کچھ معاف کر دیا جائے تو (مطالبہ کرنے والے کو) دستور کے مطابق پیروی کرنی چاہیے اور (قاتل کو) اچھے طریقے سے اسے ادائیگی کرنی چاہیے۔“ [سورة البقرة: 178] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: Q16032]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16032
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مُعَاذُ بْنُ مُوسَى، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ مَعْرُوفٍ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ، قَالَ مُقَاتِلٌ: أَخَذْتُ هَذَا التَّفْسِيرَ عَنْ نَفَرٍ، حَفِظَ مُعَاذٌ مِنْهُمْ: مُجَاهِدًا، وَالْحَسَنَ وَالضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ، فِي قَوْلِهِ: {فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ} [البقرة: ١٧٨] الْآيَةَ، قَالَ: كَانَ كُتِبَ عَلَى أَهْلِ التَّوْرَاةِ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ، حُقَّ أَنْ يُقَادَ بِهَا، وَلَا يُعْفَى عَنْهُ، وَلَا يُقْبَلَ مِنْهُ الدِّيَةُ، وَفُرِضَ عَلَى أَهْلِ الْإِنْجِيلِ أَنْ يُعْفَى عَنْهُ وَلَا يُقْتَلُ، وَرُخِّصَ لَأُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنْ شَاءَ قَتَلَ، وَإِنْ شَاءَ أَخَذَ الدِّيَةَ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا، فَذَلِكَ قَوْلُهُ: {ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ} [البقرة: ١٧٨] يَقُولُ: الدِّيَةُ تَخْفِيفٌ مِنَ اللهِ؛ إِذْ جَعَلَ الدِّيَةَ، وَلَا يُقْتَلُ، ثُمَّ قَالَ: {فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ} [البقرة: ١٧٨] ، يَقُولُ: مَنْ قَتَلَ بَعْدَ أَخْذِ الدِّيَةِ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ، وَقَالَ فِي قَوْلِهِ: {وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ} [البقرة: ١٧٩] ، يَقُولُ: لَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَنْتَهِي بِهَا بَعْضُكُمْ عَنْ بَعْضٍ أَنْ يُصِيبَ مَخَافَةَ أَنْ يُقْتَلَ.
مقاتل بن حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ تفسیر ایک جماعت سے حاصل کی، ان میں سے (راوی) معاذ (بن موسیٰ) کو مجاہد، حسن اور ضحاک بن مزاحم رحمہم اللہ کے نام یاد رہے۔ وہ اس آیت ﴿فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ﴾ [سورة البقرة: 178] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اہل تورات پر صرف قصاص ہی لازم تھا، معافی یا دیت نہیں تھی، اور اہل انجیل پر یہ فرض کیا گیا تھا کہ قاتل کو معاف کیا جائے اور قتل نہ کیا جائے۔ امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ رخصت دی گئی کہ وہ چاہیں تو قتل (قصاص) کر دیں، چاہیں تو دیت لے لیں اور چاہیں تو معاف کر دیں؛ اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے: ﴿ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ﴾ [سورة البقرة: 178] ”یہ تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لیے تخفیف اور رحمت ہے۔“ دیت کو اللہ تعالیٰ نے تخفیف بنا دیا اور دیت لینے کے بعد اسے (قاتل کو) قتل نہیں کیا جا سکتا، پھر فرمایا: ﴿فَمَنِ اعْتَدَى بَعْدَ ذَلِكَ فَلَهُ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ [سورة البقرة: 178] ”جس نے دیت لینے کے بعد بھی قتل کر دیا تو اس کے لیے دردناک عذاب ہے“ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان: ﴿وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ﴾ [سورة البقرة: 179] ”تمہارے لیے قصاص میں زندگی ہے“ یعنی کوئی شخص کسی کو اس ڈر سے قتل نہیں کرے گا کہ جب اسے معلوم ہوگا کہ بدلے میں اسے بھی قتل کر دیا جائے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنايات/حدیث: 16032]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16032 in Urdu