🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3326. -- باب: : من العاقلة التي تغرم؟
-- باب: وہ عاقلہ کون ہیں جو دیت کا تاوان ادا کریں گے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16373
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَطَّارُ، بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي الشَّعْبِيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ امْرَأَتَيْنِ، مِنْ هُذَيْلٍ قَتَلَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى، وَلِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا زَوْجٌ وَوَلَدٌ، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دِيَةَ الْمَقْتُولَةِ عَلَى عَاقِلَةِ الْمَرْأَةِ الْقَاتِلَةِ، وَبَرَّأَ زَوْجَهَا وَوَلَدَهَا، فَقَالَتْ عَاقِلَةُ الْمَقْتُولَةِ: مِيرَاثُهَا لَنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مِيرَاثُهَا لِزَوْجِهَا وَوَلَدِهَا" وَكَانَتْ حُبْلَى فَأَلْقَتْ جَنِينَهَا، فَخَافَتْ عَاقِلَةُ الْقَاتِلَةِ أَنْ يُضَمِّنَهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، لَا شَرِبَ، وَلَا أَكَلَ، وَلَا صَاحَ فَاسْتَهَلَّ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذَا سَجْعُ الْجَاهِلِيَّةِ" فَقَضَى، فِي الْجَنِينِ غُرَّةٌ: عَبْدٌ أَوْ أَمَةٌ،.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہذیل کی دو عورتیں آپس میں لڑ پڑیں، ایک نے دوسری کو قتل کر دیا، ان میں سے ہر ایک کا خاوند اور بیٹا بھی تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عصبہ ابوی پر مقرر کی اور خاوند اور بیٹے کو بری کر دیا، مقتولہ کے عاقلہ (عصبہ) کہنے لگے: میراث ہمیں ملے گی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میراث خاوند اور بیٹے کی ہے۔“ وہ مقتولہ عورت حاملہ تھی، اس کا بچہ بھی ساقط ہو گیا، قاتلہ کے عصبہ ڈر گئے کہ اس کی بھی دیت دینی ہو گی، وہ کہنے لگے: نہ اس نے کھایا، نہ پیا، نہ بولا، نہ چیخا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ جاہلیت کی باتیں ہیں“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچے کے بدلے بھی ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الديات/حدیث: 16373]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16373 in Urdu