🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3345. -- باب: المسلمين يقتلون مسلما خطأ في قتال المشركين في غير دار الحرب، أو مريدين له بعينه يحسبونه من العدو
-- باب: مسلمانوں کا دارالحرب کے علاوہ مشرکین سے جنگ کے دوران کسی مسلمان کو غلطی سے قتل کر دینا، یا اسے خاص طور پر دشمن سمجھ کر ارادتاً قتل کر دینے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16478
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مُطَرِّفٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: كَانَ أَبُو حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ شَيْخًا كَبِيرًا، فَرُفِعَ فِي الْآطَامِ مَعَ النِّسَاءِ يَوْمَ أُحُدٍ، فَخَرَجَ يَتَعَرَّضُ الشَّهَادَةَ، فَجَاءَ مِنْ نَاحِيَةِ الْمُشْرِكِينَ فَابْتَدَرَهُ الْمُسْلِمُونَ ⦗٢٢٨⦘ فَتَوَشَّقُوهُ بِأَسْيَافِهِمْ، وَحُذَيْفَةُ يَقُولُ: أَبِي أَبِي، فَلَا يَسْمَعُونَهُ مِنْ شُغْلِ الْحَرْبِ حَتَّى قَتَلُوهُ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ: يَغْفِرُ اللهُ لَكُمْ، وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ بِدِيَةٍ.
عروہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے والد بہت بوڑھے تھے، احد کے دن انہیں عورتوں کے ساتھ قلعوں میں اوپر پہنچا دیا گیا تھا، وہ شہادت کی تلاش میں نکلے اور مشرکین کی جانب سے آئے تو مسلمان ان کی طرف لپکے اور اپنی تلواروں سے انہیں مارنے لگے، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہہ رہے تھے: ”میرے والد! میرے والد!“ لیکن لڑائی میں مشغول ہونے کی وجہ سے وہ ان کی بات نہ سن سکے یہاں تک کہ انہیں قتل کر دیا، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ﴿يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ﴾ ”اللہ تمہیں معاف کرے اور وہ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔“ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں دیت کا فیصلہ فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسامة/حدیث: 16478]


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16478 in Urdu