🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3425. -- باب: ما جاء في نفي البكر
-- باب: کنوارے زانی کو جلاوطن کرنے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16973
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ أَبِي الْمَعْرُوفِ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو سَهْلٍ الْإِسْفِرَايِينِيُّ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْمَدِينِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَمَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي الْمَسْجِدِ جَاءَهُ رَجُلٌ فَلَاثَ عَلَيْهِ بِلَوْثٍ مِنْ كَلَامٍ، وَهُوَ دَهِشٌ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: قُمْ إِلَيْهِ فَانْظُرْ فِي شَأْنِهِ، فَإِنَّ لَهُ شَأْنًا، فَقَامَ إِلَيْهِ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: إِنَّهُ ضَافَهُ ضَيْفٌ فَوَقَعَ بِابْنَتِهِ، فَصَكَّ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فِي صَدْرِهِ وَقَالَ: قَبَّحَكَ اللهُ أَلَا سَتَرْتَ عَلَى ابْنَتِكَ، قَالَ:" فَأَمَرَ بِهِمَا أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَضُرِبَا الْحَدَّ، ثُمَّ تَزَوَّجَ أَحَدُهُمَا مِنَ الْآخَرِ، وَأَمَرَ بِهِمَا فَغُرِّبَا عَامًا أَوْ حَوْلًا" قَالَ عَلِيٌّ: هَكَذَا رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَخَالَفَهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ فِي إِسْنَادِهِ وَلَفْظِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مسجد میں بیٹھے تھے کہ ایک شخص آیا اور گھما پھرا کر بات کرنے لگا اور وہ گھبرایا ہوا تھا تو آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: اس سے پوچھو: کیا ہوا ہے؟ کوئی بات ہے؟ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے تو اس نے بتایا کہ اس کے ہاں کوئی مہمان تھا تو وہ اس کی بیٹی پر واقع ہو گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے سینے پر مارا اور کہا: اللہ تجھے برباد کرے، تو نے اپنی بیٹی کی پردہ پوشی کیوں نہیں کی؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دونوں کو بلایا اور حد لگائی اور پھر ان کی شادی کر دی اور ایک سال کے لیے جلا وطن کر دیا۔
علی (ابن المدینی) کہتے ہیں: محمد بن اسحاق نے اسے اسی طرح نافع سے، انہوں نے ابن عمر سے روایت کیا ہے، جبکہ عبیداللہ بن عمر نے اس کی سند اور الفاظ میں ان کی مخالفت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحدود/حدیث: 16973]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 16973 in Urdu