🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3460. -- باب: ما يجب فيه القطع
-- باب: ان صورتوں کا بیان جن میں ہاتھ کاٹنا واجب ہوتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17163
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، قَالَ: أُتِيتُ بِنَبَطِيٍّ قَدْ سَرَقَ، فَبَعَثَتْ إِلِيَّ عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَيْ بُنِيَّ إِنْ لَمْ يَكُنْ بَلَغَ رُبْعَ دِينَارٍ فَلَا تَقْطَعْهُ، فَإِنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا حَدَّثَتْنِي، أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا يُقْطَعُ فِي دُونِ رُبْعِ دِينَارٍ"، قَالَ: فَنَظَرَ فَإِذَا سَرِقَتُهُ بَلَغَتْ دِرْهَمَيْنِ، قَالَ: فَضَرَبْتُهُ وَغَرَّمْتُهُ وَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ.
حضرت ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے پاس ایک نبطی کو لایا گیا جس نے چوری کی تھی، تو میرے پاس حضرت عمرہ بنت عبدالرحمن رحمہا اللہ نے یہ پیغام بھیجا کہ اے بیٹے! اگر اس کی چوری دینار کے چوتھے حصہ کی مالیت کو نہ پہنچے تو اس کا ہاتھ مت کاٹنا؛ کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے حدیث بیان کی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”دینار کے چوتھے حصہ سے کم کی مالیت میں ہاتھ مت کاٹا جائے۔“ فرماتے ہیں کہ اس کی چوری تو دو درہم کی مالیت کے برابر تھی، تو میں نے اس کو مارا اور جرمانہ ڈالا اور اس کو چھوڑ دیا۔
محمد بن اسحاق مدلس ہے اور اس نے صراحت نہیں کی، لیکن یہ حدیث مرفوعاً بھی گزر چکی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السرقة/حدیث: 17163]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ دون القصة»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17163 in Urdu