🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3495. -- باب: ما يحتج به من رخص في المسكر إذا لم يشرب منه ما يسكره، والجواب عنه
-- باب: ان ائمہ کی دلیل کا بیان جنہوں نے نشہ آور چیز کی اس حد تک اجازت دی ہے جب تک اسے نشہ آور مقدار میں نہ پیا جائے، اور اس دلیل کے جواب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17414
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْإِمَامُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، قَالَ: قَالَ زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ: لَمَّا قَدِمَ ابْنُ الْمُبَارَكِ الْكُوفَةَ كَانَتْ بِهِ عِلَّةٌ، فَأَتَاهُ وَكِيعٌ وَأَصْحَابُنَا وَالْكُوفِيُّونَ فَتَذَاكَرُوا عِنْدَهُ حَتَّى بَلَغُوا الشَّرَابَ، فَجَعَلَ ابْنُ الْمُبَارَكِ يَحْتَجُّ بِأَحَادِيثِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ، قَالُوا: لَا، وَلَكِنْ مِنْ حَدِيثِنَا، فَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ، عَنْ فُضَيْلِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: كَانُوا يَقُولُونَ إِذَا سَكِرَ مِنْ شَرَابٍ لَمْ يَحِلَّ لَهُ أَنْ يَعُودَ فِيهِ أَبَدًا فَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ، فَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ لِلَّذِي يَلِيهِ: رَأَيْتَ أَعْجَبَ مِنْ هَؤُلَاءِ أُحَدِّثُهُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ أَصْحَابِهِ وَالتَّابِعِينَ فَلَمْ يَعْبَئُوا بِهِ، وَأَذْكُرُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فَنَكَّسُوا رُءُوسَهُمْ؟.
زکریا بن عدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابن مبارک رحمہ اللہ کوفہ میں آئے، انہیں کوئی بیماری تھی تو وکیع رحمہ اللہ، ان کے اصحاب اور اہل کوفہ ان کے پاس آئے اور آپ سے مذاکرہ کرنے لگے۔ جب شراب (کے مسئلے) پر پہنچے تو ابن مبارک رحمہ اللہ ان کو احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم ، جو مہاجرین و انصار سے ہیں، بیان کرنے لگے تو وہ کہنے لگے: ”نہیں، ہماری حدیث سناؤ۔“ تو ابن مبارک رحمہ اللہ نے حسن بن علی فقیمی عن فضیل بن عمرو عن ابراہیم رحمہ اللہ کے طرق سے روایت کی کہ وہ کہتے تھے: ”جس مشروب میں نشہ ہو جائے تو اسے کبھی نہیں پی سکتے۔“ تو ان کے سر جھک گئے، تو ابن مبارک رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے ان سے عجیب لوگ نہیں دیکھے؛ میں نے ان کو مہاجرین و انصار اور تابعین سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روایات بیان کیں تو انہوں نے قبول نہ کیں اور ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت کی، ان کا قول ذکر کیا تو ان کے سر جھک گئے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17414]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17414 in Urdu