الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3497. -- باب: ما جاء في الكسر بالماء
-- باب: (مشروب کی تیزی کو) پانی کے ذریعے توڑنے (کم کرنے) کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 17452
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْجِرَاحِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَاسَوَيْهِ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ السُّكَّرِيِّ، ثنا وَهْبُ بْنُ زَمْعَةَ، أَخْبَرَنِي عَلِيٌّ الْبَاشَانِيُّ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ: قَالَ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ لِأَبِي حَنِيفَةَ فِي النَّبِيذِ، فَقَالَ أَبُو حَنِيفَةَ: أَخَذْنَاهُ مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ، قَالَ: وَأَبِي مَنْ هُوَ قَالَ:" إِذَا رَابَكُمْ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ" قَالَ عُبَيْدُ اللهِ الْعُمَرِيُّ: إِذَا تَيَقَّنْتَ بِهِ وَلَمْ تَرْتَبْ كَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ: فَسَكَتَ أَبُو حَنِيفَةَ.
عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ نے ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے نبیذ کے بارے میں گفتگو کی تو ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہنے لگے: یہ تو ہم نے آپ کے والد کی طرف سے لیا ہے، انہوں نے پوچھا: وہ کیا کہتے تھے؟ انہوں نے کہا: جب شک ہو تو اس میں پانی ملا دو، تو عبید اللہ رحمہ اللہ کہنے لگے: جب یقین ہو اور شک نہ ہو تو کیا کرو گے؟ تو ابوحنیفہ رحمہ اللہ خاموش ہو گئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17452]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 17452 in Urdu