🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. -- باب التطهير بالماء الذي خالطه طاهر لم يغلب عليه
-- اس پانی سے پاکی حاصل کرنے کا بیان جس میں کوئی پاک چیز مل جائے مگر اس پر غالب نہ آئے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، نا أَبُو صَالِحٍ، نا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، فَذَكَرَتْ قِصَّةَ الْفَتْحِ، قَالَتْ: فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَلَى وَجْهِهِ رِيحُ الْغُبَارِ فَقَالَ:" يَا فَاطِمَةُ اسْكُبِي لِي غُسْلًا". فَسَكَبَتْ لَهُ فِي جَفْنَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ، وَسَتَرَتْ عَلَيْهِ، فَاغْتَسَلَ، وَصَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ ⦗١٣⦘ وَقَدْ قِيلَ: عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي فَاخِتَةَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ، وَالَّذِي رَوَيْنَاهُ مَعَ إِرْسَالِهِ أَصَحُّ.
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے فتح (مکہ) کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر گرد پڑی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فاطمہ! میرے نہانے کے لیے پانی رکھو۔“ انہوں نے ایک بڑے برتن میں جس میں آٹے کے نشانات تھے پانی رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پردہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور آٹھ رکعت نماز پڑھی۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ (یہ روایت) مجاہد سے، وہ ابو فاختہ سے اور وہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے (مروی ہے)، اور جو ہم نے روایت کی ہے وہ مرسل ہونے کے باوجود زیادہ صحیح ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 18]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه الحميدي في مسنده 331»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18 in Urdu