🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3646. -- باب: المبارزة
-- باب: مبارزت (میدانِ جنگ میں تن بہ تن مقابلے) کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18347
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْغَضَائِرِيُّ بِبَغْدَادَ قَالَا: أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ مُسْلِمٍ الْأَزْدِيِّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، فَذَكَرَ الْقِصَّةَ فِي خَيْبَرَ، وَذَكَرَ خُرُوجَ مَرْحَبٍ وَرَجْزَهُ، وَقَوْلَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِمَعْنَاهُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أُكِيلُهُمْ بِالصَّاعِ كَيْلَ السَّنْدَرَهْ قَالَ: فَاخْتَلَفَا ضَرْبَتَيْنِ فَبَدَرَهُ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَضَرَبَهُ فَقَدَّ الْحَجَرَ وَالْمِغْفَرَ وَرَأْسَهُ وَوَقَعَ فِي الْأَضْرَاسِ وَأَخَذَ الْمَدِينَةَ.
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہما اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے خیبر اور مرحب کے رجزیہ اشعار پڑھتے ہوئے نکلنے کا تذکرہ کیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بات بھی اس کے ہم معنیٰ ہے، مگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا قول دوسرے الفاظ میں نقل کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: ”میں تمہیں بہت زیادہ قتل کرنے والا ہوں۔“
راوی کہتے ہیں: ان میں دو واروں کا تبادلہ ہوا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پہل کرتے ہوئے تلوار ماری، جس نے پتھر، ٹوپ اور سر کو پھاڑ ڈالا اور داڑھوں تک جا پہنچی، اور (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) شہر فتح کر لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18347]
تخریج الحدیث: «حسن»

الحكم على الحديث:
حسن


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 18347 in Urdu