🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3805. -- باب: لا يجزي الجذع إلا من الضأن وحدها، ويجزي الثني من المعز والإبل والبقر
-- باب: جذع (چھ ماہ کا بچہ) صرف بھیڑ کی صورت میں کفایت کرے گا، جبکہ بکری، اونٹ اور گائے کی صورت میں ثنی (دو دانتا) کفایت کرے گا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19075
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بُرْدٍ الْأَنْطَاكِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، قَالَ: ذَكَرَهُ هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَضْحَى فَقَالَ:" كَيْفَ رَأَيْتَ نُسُكَنَا هَذَا؟" قَالَ: لَقَدْ بَاهَى بِهِ أَهْلُ السَّمَاءِ، وَاعْلَمْ يَا مُحَمَّدُ أَنَّ الْجَذَعَ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ الثَّنِيَّةِ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ، وَلَوْ عَلِمَ اللهُ ذَبْحًا أَفْضَلَ مِنْهُ لَفَدَى بِهِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ. وَرَوَاهُ أَيْضًا أَبُو جَعْفَرٍ السِّمْنَانِيُّ عَنْ إِسْحَاقَ زَادَ فِيهِ: وَالْجَذَعُ مِنَ الضَّأْنِ خَيْرٌ مِنَ الثَّنِيَّةِ مِنَ الْمَعْزِ، وَإِسْحَاقُ يَنْفَرِدُ بِهِ، وَفِي حَدِيثِهِ ضَعْفٌ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قربانی کے دن جبرائیل (علیہ السلام) نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”ہماری ان قربانیوں کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟“ تو جبرائیل (علیہ السلام) نے کہا: ”آسمانوں والے بھی اس چیز پر فخر کرتے ہیں۔ اے محمد! جان لو بھیڑ کا جذعہ، مینڈھا، اونٹ، گائے سے بھی بہتر ہے۔ اگر اس سے بہتر کوئی قربانی ہوتی تو اللہ ابراہیم کو اس کا عوض مہیا کرتے۔“
(ب) ابو جعفر سمنانی اسحاق سے نقل فرماتے ہیں کہ بھیڑ کا جذعہ بکری کے مسنہ سے بہتر ہے۔
اس روایت کو بیان کرنے میں اسحاق منفرد ہیں اور ان کی حدیث میں ضعف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19075]
تخریج الحدیث: «منكر»

الحكم على الحديث:
منكر


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 19075 in Urdu