🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4002. -- باب: فضل المؤمن القوي الذي يقوم بأمر الناس، ويصبر على أذاهم
-- باب: اس طاقتور مومن کی فضیلت کا بیان جو لوگوں کے معاملات سنبھالتا ہے اور ان کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف پر صبر کرتا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20176
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَسْعَسَ بْنِ سَلَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ، فَفَقَدَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ، فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ:" إِنِّي أَرَدْتُ أَنْ أَخْلُوَ بِعِبَادَةِ رَبِّي، وَأَعْتَزِلَ النَّاسَ"، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَلَا تَفْعَلْهُ، وَلَا يَفْعَلْهُ أَحَدٌ مِنْكُمْ"، قَالَهَا ثَلَاثًا،" فَلَصَبْرُ سَاعَةٍ فِي بَعْضِ مَوَاطِنِ الْمُسْلِمِينَ خَيْرٌ مِنْ عِبَادَةِ أَرْبَعِينَ عَامًا خَالِيًا".
عسعس بن سلامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ساتھی کو گم پایا پھر اسے لایا گیا، اس نے عرض کیا: میرا دل چاہتا ہے کہ میں لوگوں سے جدا رہ کر اللہ کی عبادت میں مصروف رہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ تو ایسا کر اور نہ ہی تم میں سے کوئی ایسا کرے۔“ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات کہی، پھر فرمایا: ”کسی ایک گھڑی مسلمانوں کی مجالس میں صبر کر لینا، یہ چالیس سال کی تنہائی میں عبادت سے بہتر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20176]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20176 in Urdu