🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4029. -- باب: عدد المزكين
-- باب: تزکیہ کرنے والوں کی تعداد کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20391
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ وَاللَّفْظُ لَهُمَا قَالَا: أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ⦗٢١١⦘ عُبْدُوسٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ الْكِنْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ الدِّيلِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَقَدْ وَقَعَ بِهَا مَرَضٌ، فَهُمْ يَمُوتُونَ مَوْتًا ذَرِيعًا فَجَلَسْتُ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَمَرَّتْ عَلَيْهِ جِنَازَةٌ، فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بِأُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ عُمَرُ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ بِالثَّالِثَةِ فَأُثْنِيَ عَلَى صَاحِبِهَا شَرًّا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: وَجَبَتْ، قَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ فَقُلْتُ: مَا وَجَبَتْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: قُلْتُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَيُّمَا مُسْلِمٍ شَهِدَ لَهُ أَرْبَعَةٌ بِخَيْرٍ أَدْخَلَهُ اللهُ الْجَنَّةَ" قَالَ: قُلْنَا: وَثَلَاثَةٌ؟ قَالَ:" وَثَلَاثَةٌ" قَالَ: قُلْنَا: وَاثْنَانِ؟ قَالَ:" وَاثْنَانِ"، ثُمَّ لَمْ نَسْأَلْهُ عَنِ الْوَاحِدِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ.
ابواسود دیلمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں مدینہ آیا، وہاں ایک وبا پھیل چکی تھی جس کی وجہ سے موتیں جلد ہو رہی تھیں۔ میں عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھ گیا۔ ایک جنازہ گزرا تو اس کی اچھی تعریف کی گئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی۔“ پھر دوسرا جنازہ گزرا، اس کی بھی تعریف کی گئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی۔“ پھر تیسرا جنازہ گزرا تو اس کی برائی کی گئی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی۔“ ابواسود رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اے امیر المؤمنین! کیا چیز واجب ہوگئی؟ کہنے لگے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مسلمان کی چار آدمی اچھائی کی گواہی دے دیں، اللہ اس کو جنت میں داخل کر دے گا۔“ راوی فرماتے ہیں کہ ہم نے کہا: تین؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین۔“ ہم نے کہا: دو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو بھی۔“ پھر ہم نے ایک کے بارے میں سوال نہیں کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20391]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1368۔ 2643»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20391 in Urdu