الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4107. -- باب: : من يظن به الكذب، وله مخرج منه، لم يلزمه اسم كذاب
-- باب: جس پر جھوٹ کا گمان ہو، مگر اس کے پاس اس سے نکلنے کی تاویل (یا عذر) موجود ہو تو اس پر جھوٹے کا نام چسپاں نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 20834
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِيلٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، قَالَا: ثنا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلُ الرَّحْمَنِ لَمْ يَكْذِبْ قَطُّ إِلَّا ثَلَاثَ كَذِبَاتٍ: قَوْلُهُ فِي آلِهَتِهِمْ: {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا} [الأنبياء: ٦٣] وَقَوْلُهُ حِينَ دَعَوْهُ إِلَى أَنْ يُحَاجَّ آلِهَتَهُمْ: {إِنِّي سَقِيمٌ} [الصافات: ٨٩] وَقَوْلُهُ لِسَارَةَ:" أُخْتِي". هَذَا حَدِيثٌ ثَابِتٌ قَدْ أَخْرَجَاهُ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَقَوْلُهُ: {بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ} [الأنبياء: ٦٣] هَذَا خَرَجَ مَخْرَجَ التَّقْرِيعِ وَالْبَيَانِ أَنَّ آلِهَتَهُمْ لَا صُنْعَ لَهَا، وَقَوْلُهُ: {إِنِّي سَقِيمٌ} [الصافات: ٨٩] عَلَى مَعْنَى أَنَّهُ سَيَسْقَمُ، وَقَوْلُهُ لِسَارَةَ:" أُخْتِي"، عَلَى مَعْنَى أُخُوَّةِ الْإِسْلَامِ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے صرف تین جھوٹ بولے: 1: ان کے معبودوں کے بارے میں فرمایا: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ [سورة الأنبياء: 63] ”بلکہ ان کے بڑے نے کیا ہے۔“ 2: جس وقت انہوں نے ان کو اپنے معبودوں کی طرف دعوت دی تو فرمانے لگے: ﴿إِنِّي سَقِيمٌ﴾ [سورة الصافات: 89] ”میں بیمار ہوں۔“ 3: سیدہ سارہ رضی اللہ عنہا کو اپنی بہن کہا۔“
یہ حدیث ثابت ہے۔ اور ان کا قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ [سورة الأنبياء: 63] ”بلکہ ان کے بڑے نے کیا ہے۔“ ڈانٹ کے طور پر اور یہ واضح کرنے کے لیے تھا کہ ان کے معبود کچھ بنا نہیں سکتے۔ (اور ﴿إِنِّي سَقِيمٌ﴾ [سورة الصافات: 89] کا معنی کہ وہ عنقریب بیمار ہو جائیں گے، سیدہ سارہ رضی اللہ عنہا کو بہن قرار دیا تو وہ اسلامی رشتہ تھا۔) واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20834]
یہ حدیث ثابت ہے۔ اور ان کا قول: ﴿بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا﴾ [سورة الأنبياء: 63] ”بلکہ ان کے بڑے نے کیا ہے۔“ ڈانٹ کے طور پر اور یہ واضح کرنے کے لیے تھا کہ ان کے معبود کچھ بنا نہیں سکتے۔ (اور ﴿إِنِّي سَقِيمٌ﴾ [سورة الصافات: 89] کا معنی کہ وہ عنقریب بیمار ہو جائیں گے، سیدہ سارہ رضی اللہ عنہا کو بہن قرار دیا تو وہ اسلامی رشتہ تھا۔) واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20834]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 20834 in Urdu