🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
423. -- باب: كراهية تأخير العصر
-- باب: عصر کی نماز میں تاخیر کرنے کی کراہت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2094
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسَ قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ سَعِيدٍ الدَّارِمِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ يَقُولُ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ فَاتَهُ الْعَصْرُ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ" قَالَ عَلِيٌّ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ: فَإِنَّ ابْنَ أَبِي ذِئْبٍ يُسْنِدُهُ عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ، وَوَعَاهُ قَلْبِي، وَحَفِظْتُهُ كَمَا أَنَّكَ هَاهُنَا، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ، عَنْ سُفْيَانَ، وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ كَذَلِكَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
عثمان بن سعید دارمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے علی بن مدینی رحمہ اللہ کو اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا جو سفیان رحمہ اللہ، زہری رحمہ اللہ سے، وہ سالم رحمہ اللہ سے اور سالم اپنے والد رضی اللہ عنہما سے اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”جس کی عصر کی نماز فوت ہو جائے وہ ایسا ہے گویا اس کے گھر والے اور مال و متاع کو لوٹ لیا گیا ہو۔“
(ب) علی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سفیان رحمہ اللہ سے کہا کہ ابن ابی ذئب رحمہ اللہ اس حدیث کی سند نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، پھر وہ (سفیان) کہنے لگے: ”میں نے اسے ان (زہری) سے سنا، میرے دل نے اسے محفوظ کیا اور میں نے اسے اسی طرح یاد رکھا جیسے آپ یہاں (موجود) ہیں، «سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ» ”سالم اپنے والد سے“ (کی سند سے)۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2094]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 527»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2094 in Urdu