🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4164. -- باب: المتداعيين يتداعيان ما لم يكن في يد واحد منهما، ويقيم كل واحد منهما بينة بدعواه
-- باب: دو دعویٰ کرنے والے کسی ایسی چیز کا دعویٰ کریں جو ان دونوں میں سے کسی کے قبضے میں نہ ہو، اور ان میں سے ہر ایک اپنے دعوے پر گواہ پیش کر دے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q21235
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ:" فِيهَا قَوْلَانِ: أَحَدُهُمَا: يُقْرَعُ بَيْنَهُمَا، فَأَيُّهُمَا خَرَجَ سَهْمُهُ حَلَفَ: لَقَدْ شَهِدَ شُهُودُهُ بِحَقٍّ، ثُمَّ يَقْضِي لَهُ بِهَا. قَالَ: وَكَانَ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ بِالْقُرْعَةِ، وَيَرْوِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالْكُوفِيُّونَ يَرْوُونَهَا عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ.
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”اس (مسئلے) میں دو قول ہیں: ان میں سے ایک یہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی، پھر جس کا قرعہ نکلے وہ قسم کھائے کہ: یقیناً اس کے گواہوں نے حق کی گواہی دی ہے، پھر (قاضی) وہ (چیز) اس کے حق میں فیصلہ کر دے گا۔“
(امام شافعی رحمہ اللہ نے) فرمایا: ”اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ قرعہ اندازی کے قائل تھے، اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے تھے، اور اہل کوفہ اسے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: Q21235]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21235
أَمَّا حَدِيثُ ابْنِ الْمُسَيِّبِ: فَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْوَلِيدِ الْفَقِيهُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا اللَّيْثُ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ يَقُولُ: اخْتَصَمَ رَجُلَانِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَمْرٍ، فَجَاءَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِشُهَدَاءَ عُدُولٍ عَلَى عِدَّةٍ وَاحِدَةٍ، فَأَسْهَمَ بَيْنَهُمَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ:" اللهُمَّ أَنْتَ تَقْضِي بَيْنَهُمْ"، فَقَضَى لِلَّذِي خَرَجَ لَهُ السَّهْمُ أَخْرَجَهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْمَرَاسِيلِ عَنْ قُتَيْبَةَ، عَنِ اللَّيْثِ، وَلِهَذَا شَاهِدٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ.
سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی جھگڑا لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ دونوں نے عادل گواہ بھی پیش کیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے درمیان قرعہ ڈالا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ اقْضِ بَيْنَهُمَا» ”اے اللہ! تو ان کے درمیان فیصلہ فرما۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے حق میں فیصلہ فرمایا جس کا قرعہ نکلا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21235]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21235 in Urdu