🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4179. -- باب: : من أعتق من مملوكه شقصا.
-- باب: جس نے اپنے غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21319
وَأَمَّا الْحَدِيثُ الَّذِي أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا عُمَرُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: كَانَ ⦗٤٦٣⦘ لَهُمْ غُلَامٌ يُقَالُ لَهُ: طَهْمَانُ، أَوْ ذَكْوَانُ، قَالَ: فَأَعْتَقَ جَدُّهُ نِصْفَهُ، فَجَاءَ الْعَبْدُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُعْتَقُ فِي عِتْقِكَ، وَتُرَقُّ فِي رِقِّكَ" قَالَ: فَكَانَ يَخْدُمُ سَيِّدَهُ حَتَّى مَاتَ. تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَإِسْمَاعِيلُ، هُوَ ابْنُ أُمَيَّةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، وَعَمْرُو بْنُ سَعِيدٍ لَيْسَ لَهُ صُحْبَةٌ..
اسماعیل بن امیہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ان کا ایک غلام تھا، اس کا نام طہمان یا ذکوان تھا۔ ان کے دادا نے اس کا نصف حصہ آزاد کر دیا۔ غلام نے آکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جتنا تو آزاد کیا گیا ہے اتنا تو آزاد ہے، باقی حصہ غلام ہے۔“ وہ اپنے آقا کی خدمت کرتا رہا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گیا۔
اس روایت کو بیان کرنے میں عمر بن حوشب منفرد ہیں، اور اسماعیل سے مراد اسماعیل بن امیہ بن عمرو بن سعید بن عاص ہیں، اور عمرو بن سعید کو صحابیت حاصل نہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21319]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 21319 in Urdu