🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
534. -- باب: من سجد عليهما في ثوبه
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے اپنے کپڑے کے اندر ان دونوں (ہتھیلیوں) پر سجدہ کیا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q2674
قَدْ مَضَى حَدِيثُ حَسَنٍ الْبَصْرِيِّ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُونَ وَأَيْدِيهِمْ فِي ثِيَابِهِمْ.
امام حسن بصری رحمہ اللہ کی یہ حدیث گزر چکی ہے کہ: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اس حالت میں سجدہ کرتے تھے کہ ان کے ہاتھ ان کے کپڑوں کے اندر ہوتے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q2674]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2674
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ الْكَارِزِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنِ الْحَكَمِ، أَنَّ سَعْدًا،" صَلَّى بِالنَّاسِ فِي مُسْتُقَةٍ يَدَاهُ فِيهَا" قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: وَالْمُسْتُقَةُ: الْفَرْوُ الطَّوِيلُ الْكُمَّيْنِ. وَهَذَا مُرْسَلٌ وَرُوِّينَا عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ أَنَّهُ قَالَ:" كَانُوا يُصَلُّونَ فِي مَسَاتِقِهِمْ وَبَرَانِسِهِمْ وَطَيَالِسِهِمْ مَا يُخْرِجُونَ أَيْدِيَهُمْ" وَقَدْ رُوِيَ فِيهِ حَدِيثٌ مُسْنَدٌ، فِي إِسْنَادِهِ بَعْضُ الضَّعْفِ.
حکم سے روایت ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو ان کے ہاتھ آستینوں میں تھے۔
ابوعبید رحمہ اللہ کہتے ہیں: «المُسْتَقَةُ» سے مراد لمبے آستینوں والا کپڑا ہے۔
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگ اپنے لمبے آستینوں والے کپڑوں، چادروں اور بڑی بڑی شالوں (سبز رنگ کی چادر جو عموماً مشائخ رکھتے ہیں) میں نماز پڑھتے تو اپنے ہاتھوں کو باہر نہیں نکالتے تھے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس بارے میں ایک مسند حدیث بھی مروی ہے جس کی سند میں کچھ ضعف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2674]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2674 in Urdu