🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
558. -- باب: في جلسة الاستراحة
-- باب: جلسہ استراحت کے بیان میں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2758
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حُمَيْدٍ السَّاعِدِيَّ فِي عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ أَبُو قَتَادَةَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي صِفَةِ صَلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِيهِ:" ثُمَّ يَعُودُ، يَعْنِي إِلَى السُّجُودِ، ثُمَّ" يَرْفَعُ فَيَقُولُ: اللهُ أَكْبَرُ، ثُمَّ يَثْنِي رِجْلَهُ فَيَقْعُدُ عَلَيْهَا مُعْتَدِلًا حَتَّى يَرْجِعَ أَوْ يَقِرَّ كُلُّ عَظْمٍ مَوْضِعَهُ مُعْتَدِلًا".
محمد بن عمرو بن عطا فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ کو دس صحابہ کی ایک جماعت میں، جس میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، فرماتے ہوئے سنا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے طریقے کے بارے میں مکمل حدیث ذکر کی اور اس میں یہ بھی ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے کی طرف لوٹے، پھر سجدے سے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر“ کہتے ہوئے اٹھے، پھر اپنی ٹانگ کو موڑ کر اس پر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے حتیٰ کہ ہر ہڈی اپنی جگہ لوٹ آئی یا (فرمایا) اپنی جگہ برابر ٹھہر گئی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2758]
تخریج الحدیث: «غريب۔ قال ابن رجب في الفتح 6/ 68»

الحكم على الحديث:
غريب


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 2758 in Urdu