🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
631. -- باب: الترغيب في حفظ وقت الصلاة والتشديد على من أضاعه
-- باب: نماز کے وقت کی حفاظت کرنے کی ترغیب اور اسے ضائع کرنے والے پر سختی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q3161
قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ}.
اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ﴿فَوَيْلٌ لِلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ ”پس ان نمازیوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں۔“ [سورة الماعون: 4-5] [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: Q3161]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3161
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا أَبُو بَدْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ زُبَيْدٍ الْأَيَامِيُّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ:" {الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ} [الماعون: ٥] وَفِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللهِ" لَاهُونَ" قَالَ:" السَّهْوُ عَنْهَا: تَرْكُ وَقْتِهَا" ⦗٣٠٤⦘ وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ خَلَفُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آیت ﴿الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ﴾ [سورة الماعون: 5] ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں میں سستی کرتے ہیں۔“ عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قراءت میں «سَاهُونَ» کی جگہ «لَاهُونَ» ہے، فرماتے ہیں: «سَاهُونَ» اور «لَاهُونَ» کا مطلب ہے نماز کو بھول جانا اور اس کے وقت کا خیال نہ کرنا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3161]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابويعلي 705»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 3161 in Urdu