🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
819. -- باب: مقدار ما يستحب له أن يختم فيه القرآن من الأيام
-- باب: ان دنوں کی مقدار کا بیان جن میں قرآن مجید ختم کرنا مستحب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4057
أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: وَأَحْسَبُنِي أَنَا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اقْرَأِ الْقُرْآنَ فِي شَهْرٍ" قَالَ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ:" فَاقْرَأْهُ فِي عِشْرِينَ لَيْلَةً" قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ:" فَاقْرَأْهُ فِي خَمْسَ عَشَرَةَ" قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ:" فَاقْرَأْ فِي عَشَرَةٍ" قُلْتُ: إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ:" فَاقْرَأْهُ فِي سَبْعٍ وَلَا تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”ہر ماہ میں قرآن ختم کر۔“ میں نے کہا: میں (اس سے کم میں ختم کرنے کی) طاقت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر بیس راتوں میں ختم کرلیا کر۔“ میں نے کہا: اس سے بھی زیادہ قوت پاتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پندرہ دنوں میں مکمل کرلیا کر۔“ میں نے کہا: میں اس سے کم مدت میں ختم کرنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کو دس دن میں ختم کرلیا کر۔“ میں نے کہا: میں پھر بھی قوت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو سات دنوں میں ختم کرلیا کر اور اس سے جلدی ختم نہ کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4057]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 5054»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4057 in Urdu