الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
819. -- باب: مقدار ما يستحب له أن يختم فيه القرآن من الأيام
-- باب: ان دنوں کی مقدار کا بیان جن میں قرآن مجید ختم کرنا مستحب ہے
حدیث نمبر: 4060
وَأنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، أنبأ أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنِّي سَرِيعُ الْقِرَاءَةِ، إِنِّي أَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي ثَلَاثٍ قَالَ: لَأَنْ أَقْرَأَ الْبَقَرَةَ فِي لَيْلَةٍ فَأَتَدَّبَّرَهَا وَأُرَتِّلَهَا أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَقَرَأَهَا كَمَا تَقْرَأُ".
ابوحمزہ رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا: میں بہت تیز تیز قرآن پڑھتا ہوں، میں تین دن میں (پورا) قرآن پڑھ لیتا ہوں! فرمایا: میں ایک رات میں صرف سورۃ البقرہ پڑھوں، اس میں غور و فکر کروں اور اس کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھوں، یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں تمہاری طرح پڑھوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4060]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه عبدالرزاق 2/489/4187»
الحكم على الحديث:
صحيح
Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4060 in Urdu