🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
879. -- باب: من كره الصلاة في موضع الخسف، والعذاب
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے دھنسائے جانے اور عذاب کی جگہ پر نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4365
وَأنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ أَزْهَرَ، وَابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الْغِفَارِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِمَعْنَى حَدِيثِ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ، قَالَ:" فَلَمَّا خَرَجَ مِنْهَا.." مَكَانَ:" لَمَّا بَرَزَ.." وَرُوِّينَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُحِلٍّ الْعَامِرِيِّ قَالَ: كُنَّا مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ" فَمَرَّ بِنَا عَلَى الْخَسْفِ الَّذِي بِبَابِلَ فَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى أَجَازَهُ" وَعَنْ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" مَا كُنْتُ لِأُصَلِّيَ فِي أَرْضٍ خَسَفَ اللهُ بِهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ" وَهَذَا النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ فِيهَا، إِنْ ثَبَتَ مَرْفُوعًا، لَيْسَ لِمَعْنًى يَرْجِعُ إِلَى الصَّلَاةِ، فَلَوْ صَلَّى فِيهَا لَمْ يُعِدْ، وَإِنَّمَا هُوَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
عبداللہ بن ابی محل عامری فرماتے ہیں کہ ہم علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، ہمارا گزر بابل کی دھنسائی گئی زمین کے پاس سے ہوا تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے وہاں نماز نہیں پڑھی۔
(ب) حجر حضرمی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں اس جگہ نماز نہیں پڑھتا جس کو اللہ نے تین بار دھنسا دیا ہو۔
اس جگہ نماز کی یہ ممانعت اگر مرفوعاً ثابت ہو تو یہ کسی ایسی وجہ سے نہیں جس کا تعلق نماز سے ہو، لہٰذا اگر کوئی وہاں نماز پڑھ لے تو اسے دہرائے گا نہیں، بلکہ واللہ اعلم یہ اس وجہ سے ہے جو اگلی روایت میں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4365]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4365 in Urdu