🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
944. -- باب: القصد في العبادة، والجهد في المداومة
-- باب: عبادت میں میانہ روی اختیار کرنے اور اس پر ہمیشگی کے لیے کوشش کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4740
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ فَارِسٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْكُمْ أَحَدٌ يُنَجِّيهِ عَمَلُهُ" قَالُوا: وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ:" وَلَا أَنَا، إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِي اللهُ مِنْهُ بِرَحْمَةٍ، سَدِّدُوا وَقَارِبُوا، أَوْ قَرِّبُوا، وَرُوحُوا وَاغْدُوا، وَخُطًى مِنَ الدُّلْجَةِ، وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جس کو اس کا عمل نجات دلوائے گا۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں میں بھی نہیں، اگر اللہ نے مجھے اپنی رحمت میں نہ ڈھانپ لیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سیدھے رہو اور میانہ روی اختیار کرو، یا فرمایا: تم قریب رہو اور شام کے وقت چلو، اور صبح کے وقت چلو اور رات کا کچھ حصہ، اور میانہ روی اختیار کرو تم اپنے مقصد کو پالو گے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 5349»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 4740 in Urdu