🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1159. -- باب: من قال برد السلام وتشميت العاطس
-- باب: اس شخص کا قول جو سلام کا جواب دینے اور چھینکنے والے کا جواب دینے (یرحمک اللہ کہنے) کا قائل ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5848
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي وَغَيْرُهُ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا عَطَسَ الرَّجُلُ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَيُشَمَّتُ" وَهَذَا مُرْسَلٌ وَرُوِيَ عَنِ الْحَسَنِ مِنْ قَوْلِهِ، وَعَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ فِي رَدِّ السَّلَامِ، وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ فِي تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ وَرَدِّ السَّلَامِ وَرُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ كَرِهَهُ، وَيُذْكَرُ عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ أَنَّهُ قَالَ فِي السَّلَامِ: يَرُدُّ فِي نَفْسِهِ، وَسُئِلَ عَنِ التَّشْمِيتِ فَنَهَى عَنْهُ، وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ فِي السَّلَامِ أَنَّهُ كَانَ يَرُدُّ إِيمَاءً وَلَا يَتَكَلَّمُ".
(الف) حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب آدمی چھینک لے اور امام جمعہ کے دن خطبہ دے رہا ہو تو اس کا جواب دو۔“
یہ روایت مرسل ہے۔
(ب) یہ بات حسن رحمہ اللہ سے ان کے اپنے قول کے طور پر بھی مروی ہے، اور سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ سے سلام کا جواب دینے کے بارے میں، اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے چھینک کا جواب دینے اور سلام کا جواب دینے کے بارے میں مروی ہے، اور ان سے یہ بھی مروی ہے کہ انہوں نے اسے ناپسند کیا۔ اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے ذکر کیا جاتا ہے کہ انہوں نے سلام کے بارے میں فرمایا: دل ہی دل میں جواب دے، اور ان سے چھینک کے جواب کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس سے منع کر دیا۔ اور ابن سیرین رحمہ اللہ سلام کا جواب اشارے سے دیتے تھے اور کلام نہیں کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5848]


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5848 in Urdu