🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1202. -- باب: ما يستحب للإمام من حسن الهيئة وما يعتم، وما ورد في لبس السواد
-- باب: امام کے لیے عمدہ ہیئت اختیار کرنے، پگڑی باندھنے کے مستحب ہونے اور کالا لباس پہننے کے متعلق جو مروی ہے اس کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5981
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ زَيْدُ بْنُ أَبِي هَاشِمٍ الْعَلَوِيُّ بِالْكُوفَةِ وَأَبُوبَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ دُحَيْمٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ:" شَهِدْتُ الدَّارَ يَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَمَرَرْتُ فِي الْمَسْجِدِ فَإِذَا رَجُلٌ يُنَادِي فِي ظُلَّةِ النِّسَاءِ مُحْتَبٍ بِسَيْفِهِ عَلَيْهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ، فَإِذَا عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ:" مَا صُنِعَ بِالرَّجُلِ؟" قُلْتُ: قُتِلَ، قَالَ:" تَبًّا لَكُمْ سَائِرَ الدَّهْرِ".
ابوجعفر انصاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر حاضر ہوا جب وہ محصور تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے۔ میں مسجد کے پاس سے گزرا، اچانک ایک شخص اعلان کر رہا تھا جو عورتوں کے سائبان میں تلوار کے ساتھ گوٹ مار کر (گھٹنے کھڑے کر کے) بیٹھا تھا اور اس پر سیاہ پگڑی تھی۔ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ انہوں نے کہا: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ کیا ہوا؟ میں نے کہا: شہید کر دیے گئے۔ وہ فرمانے لگے: ہمیشہ کے لیے تمہارے لیے ہلاکت ہو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5981]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ ابن ابي شيبه 24951»

الحكم على الحديث:
ضعيف


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 5981 in Urdu