🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
143. -- باب: الوضوء من الملامسة
-- باب: عورت کو چھونے (ملامسہ) سے وضو ٹوٹنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q605
قَالَ اللهُ تَعَالَى: {أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ} [النساء: ٤٣] وَاسْمُ اللَّمْسِ يَقَعُ عَلَى مَا دُونَ الْجِمَاعِ لِقَوْلِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ:" لَعَلَّكَ قَبَّلْتَ أَوْ لَمَسْتَ، وَنَهْيُهُ عَنْ بَيْعِ الْمُلَامَسَةِ، وَقَوْلُهُ فِي حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي بَعْضِ الرِّوَايَاتِ عَنْهُ:" وَالْيَدُ زِنَاهَا اللَّمْسُ". وَقَوْلُ عَائِشَةَ: قَلَّ يَوْمًا أَوْ مَا كَانَ مَنْ يوْمٍ إِلَّا وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ يَطُوفُ عَلَيْنَا جَمِيعًا، فَيُقَبِّلُ وَيَلْمِسُ مَا دُونَ الْوِقَاعِ. وَهَذِهِ الْأَحَادِيثِ بِأَسَانِيدِهِنَّ مُخَرَّجَةٌ فِي مَوَاضِعِهِنَّ.
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ﴾ ”یا تم عورتوں کو چھو لو۔“ [سورة النساء: 43]
اور لفظ «اللَّمْسُ» (چھونا) کا اطلاق جماع کے علاوہ دیگر افعال پر بھی ہوتا ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا: ”شاید تم نے بوسہ لیا ہو یا چھوا ہو۔“
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے «الْمُلَامَسَةِ» (چھو کر بیع کرنے) کی ممانعت ہے،
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی بعض روایات میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے کہ: ”اور ہاتھ کا زنا چھونا ہے۔“
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ فرمانا کہ: ”شاید ہی کوئی ایسا دن گزرا ہو جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سب کے پاس تشریف نہ لائے ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بوسہ لیتے اور جماع کے بغیر چھوتے تھے۔“
اور یہ تمام احادیث اپنی سندوں کے ساتھ اپنے اپنے مقامات پر تخریج کی گئی ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: Q605]


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 605
وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ، نا جَدِّي، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمْزَةَ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِنَّ الْقُبْلَةَ مِنَ اللَّمْسِ فَتَوَضَّئُوا مِنْهَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بوسہ، چھونے کی طرح ہے، لہٰذا تم اس سے وضو کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 605]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ لغيرهٖ أخرجه الحاكم 1/229»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 605 in Urdu