🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. -- باب: الوضوء من مس المرأة فرجها
-- باب: عورت کا اپنی شرمگاہ کو چھونے پر وضو ٹوٹنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 636
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الشَّيْبَانِيُّ، نا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَمِرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الزُّهْرِيَّ عَنْ مَسِّ الْمَرْأَةِ فَرْجَهَا أَتَتَوَضَّأُ؟ فَقَالَ: أَخْبَرَنِي ⦗٢١٠⦘ عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا أَفْضَى أَحَدُكُمْ بِيَدِهِ إِلَى فَرْجِهِ فَلْيَتَوَضَّأْ" قَالَ:" وَالْمَرْأَةُ كَذَلِكَ" ظَاهَرُ هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ قَوْلَهُ: قَالَ:" وَالْمَرْأَةُ مِثْلُ ذَلِكَ" مِنْ قَوْلِ الزُّهْرِيِّ، وَمِمَّا يَدُلُّ عَلَيْهِ أَنَّ سَائِرَ الرُّوَاةِ رَوَوْهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، دُونَ هَذِهِ الزِّيَادَةِ، وَرُوِيَ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَلَيْسَ بِمَحْفُوظٍ.
عبد الرحمن بن نمیر کہتے ہیں کہ میں نے امام زہری سے عورت کے شرم گاہ کو چھونے کے متعلق سوال کیا کہ کیا وہ وضو کرے گی؟ انہوں نے کہا: مجھ کو عبد اللہ بن ابوبکر، عروہ اور مروان بن حکم سے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کی روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کسی کا ہاتھ اپنی شرم گاہ کو لگ جائے تو وہ وضو کرلے“ اور عورت بھی اسی طرح کرے گی۔
(ب) اس حدیث کے ظاہر سے پتا چلتا ہے کہ «وَالْمَرْأَةُ مِثْلُ ذٰلِكَ» ”اور عورت بھی اسی طرح کرے“ زہری کا قول ہے۔
اور اس پر یہ بات بھی دلالت کرتی ہے کہ باقی تمام راویوں نے اسے زہری سے اس زیادتی کے بغیر روایت کیا ہے۔ اور یہ اسماعیل بن عیاش کی ہشام بن عروہ عن ابیہ والی روایت میں بھی مروی ہے، لیکن وہ محفوظ نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 636]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ اخرجه النسائي 445»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 636 in Urdu