🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1353. -- باب: ما يستحب من تسلية المريض، وقول العائد: لا بأس، طهور إن شاء الله
-- باب: مریض کو تسلی دینے کے مستحب ہونے اور عیادت کرنے والے کا یہ کہنے کا بیان کہ ”کوئی حرج نہیں، ان شاء اللہ یہ (بیماری) گناہوں سے پاک کرنے والی ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6595
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى أَعْرَابِيٍّ يَعُودُهُ قَالَ: وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ عَلَى مَرِيضٍ يَعُودُهُ قَالَ لَهُ:" لَا بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى" قَالَ: قُلْتَ: طَهُورٌ، كَلَّا، بَلْ حُمَّى تَفُورُ، أَوْ تَثُورُ، عَلَى شَيْخٍ كَبِيرٍ، تُزِيرُهُ الْقُبُورَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَنَعَمْ إِذًا". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُعَلَّى بْنِ أَسَدٍ..
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اعرابی کی عیادت کے لیے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی کی عیادت کے لیے جایا کرتے تو کہتے: «لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ تَعَالٰى» ”کوئی بات نہیں، ان شاء اللہ پاکیزگی حاصل ہو گی“ تو اس نے کہا: آپ کہتے ہیں پاکیزگی؟ بلکہ یہ تو بخار ہے جو بوڑھے شیخ پر جوش مار رہا ہے اور اسے قبروں کی زیارت کروا رہا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایسا ہی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6595]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6595 in Urdu