🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1382. جماع أبواب عدد الكفن، وكيف الحنوط -- باب: السنة في تكفين الرجل في ثلاثة أثواب ليس فيهن قميص ولا عمامة
کفن کے کپڑوں کی تعداد اور حنوط (خوشبو) لگانے کے طریقے کے ابواب کا جامع بیان -- باب: مرد کو تین کپڑوں میں کفن دینے کے سنت ہونے کا بیان، جن میں نہ قمیص ہو اور نہ عمامہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6673
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنبأ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ:" لَمَّا اشْتَدَّ مَرَضُ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بَكَيْتُ فَأُغْمِيَ عَلَيَّ، فَقُلْتُ:.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیماری شدت اختیار کر گئی تو میں اس غم و پریشانی کی وجہ سے رو دی اور میں نے کہا: جس کے آنسو ہمیشہ گرتے رہتے تھے آج وہ خود یکبارگی پچھاڑ دیا گیا ہے۔ وہ کہتی ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کچھ ہوش میں آئے تو گویا ہوئے کہ ”بات ایسے نہیں جیسے تو کہہ رہی ہے، اے میری بیٹی! لیکن یہ تو ﴿وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ﴾ [سورة ق: 19] موت کا وقت آ چکا ہے اور یہ اس کی بے ہوشیاں ہیں جس سے میں بھاگ نہیں سکتا۔“ پھر انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کس دن فوت ہوئے؟“ کہتی ہیں: میں نے کہا: پیر کے دن۔ پھر انہوں نے کہا: ”آج کون سا دن ہے؟“ میں نے کہا: پیر کا دن۔ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بے شک میں امید کرتا ہوں، میرے اور اس کے درمیان ایک رات ہے۔“ وہ کہتی ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ منگل کی رات فوت ہوئے اور صبح ہونے سے پہلے دفن کر دیے گئے اور انہوں نے یہ کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا؟“ وہ کہتی ہیں: ”ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا جو سحولیہ تھے اور سفید تھے، ان میں قمیص اور عمامہ نہیں تھا۔“ وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کہا: ”میرے کپڑوں کو دھو ڈالو اور انہیں زعفران لگا دینا یا (کستوری) اور ان کے ساتھ مجھے کفن دے دینا۔ نئے کپڑے کے زیادہ محتاج زندہ لوگ ہیں، بے شک وہ تو مہلت کے لیے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6673]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح


Sunan Al Kubra Bayhaqi Hadith 6673 in Urdu